پی ایچ ای کے عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کر دیا ہے ،ایکسیئین پبلک ہیلتھ سبی

جمعہ 11 جنوری 2019 22:04

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) ایکسیئین پبلک ہیلتھ سبی نیاز احمد خواجہ خیل نے کہا کہ شہر میں پینے کا پانی وافر مقدار میں دستیاب ہے ،پی ایچ ای کے عملہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی کمی کا مسئلہ حل کر دیا ہے ،چاکر روڈ سبی میں مین پائپ لائنوں کے لیکیج کا درپیش مسلہ حل کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کو پانی کی فراہمی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ،اس موقع پر ایس ڈی او محمد بخش ،سب انجنیئر محمد قاسم گشکوری اور دیگر بھی موجود تھے ایکسین پبلک ہیلتھ سبی نیاز احمد خواجہ خیل نے کہا کہ میں نے اپنے عہدے کا چارچ سنبھالنے کے بعد مختصر مدت میں سبی شہر کے مختلف علاقوں میں پینے کے پانی کی کمی کا مسلہ حل کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت سنگین قلعہ ،غریب آباد ،گشکوری محلہ ،اللہ آباد ،چمڑا کارخانہ ،کلی گشکوری ،بلوچ آباد ،سمیت بیشتر علاقوں میں پانی کے بحران کا خاتمہ کر دیا ہے اور اب شہر میں پانی وافر مقدار میں فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ کچھ علاقوں میں ٹائمنگ کا مسئلہ ہے اسے بھی جلد حل کر دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لونی روڈ اور چاکر روڈ پر پانی کے میں پائپ لائنوں میں لیکیج کا مسئلہ درپیش تھا جسے فوری طور پر حل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سبی شہر کے علاوہ یونین کونسل مل میں بھی پینے کے پانی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں