سبی ،پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

پولیو خاتمے کیلئے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا ،جب تک ہر فرداپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادانہیں کرتا تب تک بیماری کے خاتمے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر منصور قاضی

منگل 1 اگست 2023 18:05

سبی ،پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا
سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2023ء) ضلع سبی میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے ،ڈویژنل ہیڈ کواٹر ہسپتال سبی میں ڈپٹی کمشنر سبی نے بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کیا ہے اس موقع پر محکمہ صحت سبی کے آفیسران ،اسٹاف اور رضا کارموجود تھے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کی طرح ضلع سبی میں بھی پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ سبی کی جانب سے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی میں افتتاحی تقریب منعقد ہوئی ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے بچے کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکر پانچ روزہ مہم کا آغاز کردیا ہے اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالقادر ہارون ،ایم ایس ڈاکٹر محمد رفیق مستوئی ،ڈاکٹر محمد رفیق چھلگری اور دیگر نے بھی چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلاکر پولیو مہم میں حصہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا پولیو مہم قومی فریضہ ہے پولیو کے خاتمے کے لئے کوئی کسرنہ چھوڑی جائے انہوں نے کہا کہ سبی کے عوام اپنے بچوں کو پولیوجیسے مرض سے بچانے کیلئے پولیوکے قطرے پلائیں جب تک ہر فرداپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادانہیں کرتا تب تک ہم پولیو کے خاتمے میں کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ سبی کو پولیو کے مرض سے پاک کرنے کیلئے ہم کسی بھی حدتک جانے کیلئے تیارہیں کوتاہی اور غفلت کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے لا پروہی اور غفلت برتنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گاانہوںنے کہاکہ پولیوکے خاتمے کیلئے والدین پولیوورکرز کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ موذی مرض کا جڑسے خاتمہ کیا جا سکے اانہوں نے مذید کہا کہ مانیٹرنگ کے عمل کو باریک بینی اور مائیکروپلان کے مطابق کام کے اصول اپنائے جائیں تب ہم کامیابی سے سرشارہوسکتے ہیںعلمائے کرام بھی جمعہ کی تقاریر میں پولیو کے بارے میں آگاہی فراہم کریںانہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے تاکہ پولیومہم کو کا میاب بنایاجاسکے اس موقع ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکبر سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سبی کے دو تحصیل اور 25یونین میں پولیو مہم کے دوران 42 ہزار سے زائد پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جس میں 219 موبائل ٹیمز, 22 ٹرانزٹ پوائنٹ،48 فکسڈ سائٹس ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں