سبی ‘عطائی ڈاکٹر وبلا لائسنسزچلنے والے میڈیکل اسٹوز و لیباٹریوں کیخلاف گرینڈ آپریشن‘متعدد کلینک سیل ‘3عطائی گرفتار

بدھ 2 نومبر 2016 21:36

ٖسبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 02 نومبر2016ء) سبی میںعطائی ڈاکٹر جعلی ولائنسز کے بغیر چلنے والے میڈیکل اسٹوز و لیباٹریوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن متعدد کلینک سیل کر کے 3عطائی ڈاکٹرز کوگرفتار کر لیا ہے ۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران نے کہا کہ سبی میں عطائی ڈاکٹرزاور لائسنس کے بغیر میڈیکل اسٹور کسی صورت نہیں چلنے دیں گے ٬سرکاری ڈاکٹرز بھی ڈیوٹی کے دوران ذاتی کلینکوں پر نہیں ہسپتالوں میں موجود رہے اس دوران اپنے کلینک کو بند رکھیں خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی شہریوں کی جان کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے عطائی ڈاکٹرز دونمبر کلینکز کے خلاف جاری مہم رہے گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ کی ہدایات پر کمشنر سبی ڈویژن میر سعید احمد جمالی کی زیر نگرانی ڈپٹی کمشنر سبی میر سیف اللہ کھیتران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری٬ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور بلوچ٬ ڈرگ اانسپکٹر سبی گلاب خان اسسٹنٹ کمشنر سبی سمیع اللہ کاکڑ ٬تحصیلدار سبی نصیر احمد ترین نے لیویز کی بھاری نفری کے ہمراہ آلہ آباد٬ نشتر روڈ ٬غریب آباد سمیت گردونواح میں میں عطائی ڈاکٹرز جعلی کلینکز میڈیکل اسٹوز ڈینٹل کلینکز کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا اس دوران کلینکس پر چھاپے مار اورڈاکٹرز کی ڈگریاں واجازت نامے طلب کئے جس پر میڈیکل اسٹوز کلینکز میں موجود عملے وڈاکٹرز نے نہ دیکھنے پر تین سے زائد عطائی ڈاکٹرزکو گرفتار کرکے سامان ضبط کرتے ہوئے 7سے زائد کلینکس بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل اسٹوز کو سیل کردیا گیا کاروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران ٬ ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور بلوچ نے میڈیاسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکار نے ہمیں عوام کی خدمت کیلئے بھیجا ہے جس کیلئے ہم اپنی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات پر انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی بلاامتیاز کی جارہی ہیں سبی میں عطائی ڈاکٹرز کو کسی صورت برادشت نہیں کریں گے جبکہ سول ہسپتال سبی میں ڈیوٹیوں کے دوران ڈاکٹر زکو ذاتی کلینکوں میں بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اگر کوئی ڈاکٹرز خلاف ورزی میںپایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ دونمبر ادویات لائسنس کے بغیر عوام کی جانوں سے کھیلنے والی لیباٹرریوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کردی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کا بھی فرض ہے کہ وہ جعلی ڈاکٹر دونمبر ادویات کی نشاندہی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے کے خلاف ایکشن لیا جاسکے وسائل میں رہ کر عوام کی جان ومال کی حفاظت کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اپنا کردار ادا کررہی ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بتایا کہ سبی شہر میں عطائی ڈاکٹرز ڈینٹل ودونمبر بغیر لائسنس کے چلنے والے میڈیکل اسٹور کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا کاروائی کی مانیٹرنگ کیلئے ڈپٹی کمشنر آفس سبی میں کنٹرول روم بھی بھی مکمل فعال ہوکر اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں