سبی٬ واپڈا ہائیڈرو یونین ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیںکرئے گی ٬احتجاجی مظاہرہ وجلسہ سے مقررین کا خطاب٬

جمعرات 3 نومبر 2016 22:42

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2016ء) واپڈا ہائیڈرو یونین ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیںکرئے گی ٬حکومت سن کوٹہ پر کیسکوملازمین کے بچوں کو بھرتی کرئے اور دوسرے صوبوں کی طرح بلوچستان کے ملازمین کو بھی بونس دیا جائے٬واپڈا ہائیڈرویونین ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد میں مصروف ہے ٬واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین کااپنے مطالبات کے حق میں ایس ڈی او آفس میںاحتجاجی مظاہرہ وجلسہ سے مقررین کا خطاب٬تفصیلات کے مطابق واپڈیا ہائیڈرو یونین سبی کی جانب سے سن کوٹہ پر بھرتی نہ کرنے اور بونس نہ دینے کے خلاف ایس ڈی او آفس میںاپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے واپڈا ہائیڈرویونین کے سرکل چیئرمین حاجی افضل کھوسہ٬عیسیٰ خان سیلاچی ٬ بشیر احمد چانڈو٬ عبدالمجید کھوسہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت سرکاری ملازمیں کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے حکومت ملازمین کے مسائل کو حل کرنے کے بجائے ان کے مسائل میں اضافہ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ واپڈا ملازمین کے ساتھ زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج واپڈا تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور واپڈا کی ترقی کے لیے کام کرنے والے ملازمین جو شب وروز اپنا خون پسینا ایک کرکے ادارئے کو مستحکم بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں ان کو نظر انداز کیا جارہا ہے انہوںنے کہا کہ حکومت سن کوٹہ پر عمل درآمد کرتے ہوئے واپڈا ملازمین کے بچوں کو بھرتی کرئے اور واپڈا ہائیڈرو یونین کے مطالبات تسلیم کرئے بصورت دیگر واپڈا ہائیڈرو یونین کے ملازمین ملک گیر احتجاج کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں