سبی٬ لہڑی میں موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا٬نوجوان موقع پر جاں بحق

جمعہ 4 نومبر 2016 21:20

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 نومبر2016ء) سبی کے علاقہ لہڑی کے گوٹھ تنیہ میں پانی بھرنے کیلئے جانے والے نوجوان کا موٹر سائیکل بارودی سرنگ سے ٹکر گیا موقع پر جا ن بحق لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سبی کے علاقہ لہڑی کے گوٹھ تنیہ میں 16سالہ نوجوان نبیل احمد سومرو تالاب سے پانی بھرنے کیلئے موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اس کا موٹر سائیکل نامعلوم افراد کی جانب سے زیر زمین نصب بارودی سرنگ سے ٹکر گیا جس کے نتیجے میں زور داد دھماکہ کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکہ کے باعث موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ نبیل احمد بھی جان کی بازی ہار گیا مقامی لیویز انتظامیہ نے لاش کو ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال سبی لائے جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد جان بحق نوجوان کی لاش کو ورثاء کے ھوالے کردیا مقامی انتظامیہ نے تحقیقات شروع کردی ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں