ایف سی کاسبی پر خصوصی فوکس ہے، علاقے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں،کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹرمحمد سعید جمالی کا تقریب سے خطاب

جمعہ 18 نومبر 2016 21:19

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 نومبر2016ء) کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹرمحمد سعید جمالی نے کہا کہ بنیادی سہولیات کی فراہمی علاقہ کے لوگوں کا بنیادی حق ہے اور انہیں اس حق سے محروم رکھنا زیادتی ہے ، ماضی میں سیکیورٹی حالات اور دیگر وجوہات کی بنا ء پر ترقیاتی کام ٹھیک طرح سے نہیں ہو سکے، مگر اب ایف سی کے اقدامات کی وجہ سے اس علاقے پر خصوصی فوکس کیا جا رہا ہے اور علاقے میں ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیںتعلیم صحت پینے کے صاف پانی سمیت سٹرکوں کی تعمیر سے علاقہ ترقی کی جانب گامزن ہوگا ۔

جمعہ کے روزان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی میں لہڑی ڈیرہ بگٹی شاہراہ کے افتتاح کے موقع پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ لہڑی سمیت دیگر علاقوں میں امن کی بحالی ایف سی بلوچستان کی قربانیوں کا ثمر ہے ، اور ایف سی کے جوانوں نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کر امن فراہم کیا ہے اور پہاڑوں پر جانے والے نوجوان بھی اب سمجھ رہے ہیں کہ انہیں غیر ملکی آقائوں کے ایماء پر بہکایا گیا اور اب لوگ جوق در جوق پہاڑوں سے اتر رہے ہیں ، اور وطن سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، اپنے عوام سے ایف سی کی محبت اب لوگ اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں اور سمجھ رہے ہیں کہ انہیں سیکیورٹی افواج کے دشمن ہو نے کا جو جھانسہ دیا گیا تھا وہ جھوٹ کے سواء کچھ نہیں تھا، اس موقع پر قیصر خان نے کہا تھا کہ انہیں بہکایا گیا تھا اور اب انہیں سمجھ آ گیا ہے کہ یہ سب انڈیا کے ایماء پر کیا جا رہا ہے، مگر ہم سب پاکستانی ہیں اور اپنے وطن سے محبت کرتے ہیں اور اب پاکستان کے لیے جان و مال سمیت کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر شرکاء نے پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ صوبائی حکومت اور ایف سی کی کاوشوں سے دور دراز علاقوں میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی رابط سٹرکوں کی تعمیر سے لوگوں کے معیار زندگی کا بلند کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے پسماندہ علاقوں کی عوام تری خوشحالی کی جانب گامزن ہورہی ہیں وفاقی صوبائی حکومتوں پاک افواج ایف سی بلوچستان کی ترقی عوام کے معیار زندگی کو بلند کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے علاقائی ترقی خوشحالی کیجانب گامزن ہورہا۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں