سبی،آل ٹریکٹر ایسوسی ایشن کے مالکان و مزدور اندرون شہر بلاجواز ٹیکسز کی وصولی کے خلاف سراپا احتجاج

ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے ٹریکٹرزٹرالی لیویز فورس نے تحویل میں لے لیئے ٹیکس بلاجواز ہم پر مسلط کیئے جارہے ہیں ،حکمران نوٹس لیں،وڈیرہ لیاقت ڈومکی ،ہزار خان لاشاری و دیگر کا احتجاجی مظاہرئے میں مطالبہ

ہفتہ 26 نومبر 2016 22:27

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 نومبر2016ء) آل ٹریکٹر ایسوسی ایشن کے مالکان و مزدور اندرون شہر بلاجواز ٹیکسز کی وصولی کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے،ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کے ٹریکٹرزٹرالی لیویز فورس نے تحویل میں لے لیے،ضلعی انتظامیہ ٹھیکیدار سے ملی بھگت کرکے غریب ٹریکٹر مزدوراں کو تنگ کررہی ہے ،ٹیکس بلاجواز ہم پر مسلط کیئے جارہے ہیں حکمران نوٹس لیں،وڈیرہ لیاقت ڈومکی ،ہزار خان لاشاری و دیگر کا احتجاجی مظاہرئے میں مطالبہ،تفصیلات کے مطابق سبی میں اندرون شہر ٹیکس کی غیر قانونی وصولی کے خلاف آل ٹریکٹر ایسوسی ایشن سبی کے مالکان اور مزدوروں نے تلی روڈ پریونین کے صدر وڈیرہ لیاقت علی ڈومکی کی قیادت میں احتجای مظاہرہ کیا جبکہ لیویز فورس نے ٹیکس ادا نہ کرنے والے درجنوںلوڈ ٹریکٹر ٹرالرز کو آرائیں چیک پوسٹ تلی روڈ پر روک لیا ،آل ٹریکٹر ز یونین سبی نے لیویز فورس کے رویے کے خلاف ڈرائیورز اور مزدوروں نے تلی روڈ پر احتجاجی دھرنا و مظاہرہ کیا اس موقع پر احتجاجی مظاہرئے سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹریکٹرز ٹرالی ایسوسی ایشن کے صدر وڈیرہ لیاقت ڈومکی ،ہزار خان لاشاری،ملک بلند خان دہپال،اصغر دھرپالی،شیر خان مری و دیگر نے کہا کہ موجودہ مہنگائی کے دور میں ٹریکٹر ٹرالی مالکان اور مزدور ندی نالوں سے ریت اور مٹی لوڈ کرکے شہر میں فروخت کرکے اپنے اور بچوں کے پیٹ کے ایندھن کا بندوبست کرتے ہیں جبکہ سبی شہر سے 35کلومیٹر دور ندی نالوں سے ریت اور مٹی اٹھاتے ہیں وہاں پر مقامی لوگوں کو فی ٹریکٹر کا100روپے ٹیکس ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ ڈیزل ،لوڈنگ مزدوری سمیت دیگر اخراجات نکال کر بمشکل 300روپے بچت ہوتے ہیںاور اسپر محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی جانب سے فی ٹریکٹر100روپے جبکہ ٹرک پر ایک ہزار روپے ٹیکسز وصول کیئے جارہے ہیں جو غریب محنت کشوں پر زبردستی مسلط کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر تمام ندی نالے منرلز اینڈ مائنز کی پراپرٹی ہیں تو مقامی لوگوں سے ٹیکس وصولی کا سلسلہ بند کرایا جائے انہوں نے کہا کہ ہم مقامی لوگوں کو بھی ٹیکس ادا کریں اور حکومت کو بھی ٹیکس ادا کریں تو ہمارئے چولہے بجھ جائیں گے جبکہ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی جانب سے چار چار لوگوں کو ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں جو کہ غریب محنت کشوں پر بوجھ ہے اور ہمارئے چولہے ٹھنڈئے کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا کہ لیویز فورس نے ہمارئے لوڈ ٹریکٹر ٹرالز کو بلاجواز روک کر ٹھیکیدار کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے جبکہ ہمیں بے روزگار کرنے اور نا شبینہ کا محتاج بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں انہوں نے کام بالا سے پرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ محکمہ مائنز اینڈ منرلز کی جانب سے بلاجواز ٹیکسز کی وصولی کا نوٹس لے اور ٹریکٹر ٹرالی مزدوروں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا ازالہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ سبی اندرون شہر غیر قانونی ٹیکس کی وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے مزدوروں کو اس عذاب سے نجات دلائیں اور ٹھیکدار کے خلاف کاروائی کریں بصورت دیگر ہم معزز عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں