سبی میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریاں عروج پر‘ مساجد گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا

جمعہ 9 دسمبر 2016 23:39

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 دسمبر2016ء) دنیا بھر کی طرح بلوچستان سمیت سبی میں بھی جشن عید میلاد النبی کے سلسلے میں تیاریان عروج پرمساجد گھروں کو برقی قمقموں سے سجادیا گیا حمد ونعت کی محفلوں کی بہار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت دوجہاں حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی آمد کی خوشی منانے کیلئے دنیا بھر کی طرح سبی میں بھی عاشقان رسولؐ نے تیاریاں مکمل کرلی اپنے اپنے گھروں مساجد کو سجانے کا سلسلہ بھی جاری ہوگیا جبکہ موٹرسائیکل اور شہر میں نعلین مبارک کے سبز پرچموں کی بہار آئی گئی حضرت محمد مصطفیٰ ؐ کی سیرت کو اجاگر کرنے کیلئے اہل سنت سنی تحریک ، پاکستان فلاح پارٹی ، جماعت الصالحین انٹر نیشنل ، انجمن طلباء اسلام سمیت دیگر سنی جماعتوں کی جانب سے محفل نعت ، مشعل برادری ریلیاں و میلاد النبی ؐ کی تقریبات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

سیبی میں شائع ہونے والی مزید خبریں