علی امین گنڈا پور کے مریم نواز پر ذاتی حملے، ٹیکس کے پیسوں سے سرجری کا الزام

مریم نواز کی خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے، وفاقی وزیر

ہفتہ 7 نومبر 2020 22:39

اسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2020ء) گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز پر ذاتی حملے کیے۔

(جاری ہے)

اسکردو میں جلسے سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آن ریکارڈ کہتا ہوں، مریم خوبصورت ہے، میں بھی مانتا ہوں لیکن اس خوبصورتی کے اوپر نواز شریف کی حکومتوں میں آپ کا کروڑوں روپیہ لگ چکا ہے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ مریم نے نواز شریف کے دو حکومتوں میں ٹیکس کے پیسوں سے خود کو خوبصورتے بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی سرجریاں کرائی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مریم کی یہ خوبصورتی بھی آپ کی دی ہوئی ہے اور یہ آپ کا مال ہے۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں