اسکردو لینڈ سلائیڈنگ میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید

شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل

اتوار 18 اکتوبر 2020 22:05

اسکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2020ء) اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پیش آنے والے حادثے میں پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انٹرسروسز پبلک ریلیشنز(آئی ایس پی آر) کے مطابق جگلوٹ اسکردو روڈ پر تنگس پری باغیچہ کے قریب بھاری لینڈ سلائیڈنگ ہوئی اور راولپنڈی سے اسکردو جانے والی مسافر بس بھی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکرکئی مسافروں سمیت پاک فوج کے 4 جوان بھی شہید ہوئے ہیں۔شہید ہونے والے سپاہیوں میں سوناخان،آصف،ارشد اور سپاہی فاروق شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی کوئیک رسپانس فورس ٹیم ایمبولینسز کے ہمرا ہ جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں