پاکستانی کوہ پیما فرید حسین کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران فراسٹ بائیٹ کا شکار

فرید حسین نے اپنے ہاتھ کی نازک حالت کے بارے میں خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو مستقل نقصان کا خدشہ ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 اگست 2023 12:58

پاکستانی کوہ پیما فرید حسین کے ٹو سر کرنے کی کوشش کے دوران فراسٹ بائیٹ کا شکار
سکردو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم اگست 2023ء ) نوجوان پاکستانی کوہ پیما، فرید حسین کو K2 کی مہم کے دوران شدید فراسٹ بائٹ اور دیگر زخموں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ناخوشگوار واقعہ K2 کیمپ 4 کے قریب پیش آیا جو سطح سمندر سے 8200 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 18 سالہ کوہ پیما نے ممکنہ طور پر جان لیوا موڑ لیا جس کے بعد اس کے ساتھی کوہ پیماؤں نے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

فرید حسین نے فوری طور پر اپنے ہاتھ کی نازک حالت کے بارے میں اپنے خدشات سے آگاہ کیا ہے، اگر فوری طبی امداد فراہم نہ کی گئی تو مستقل نقصان کا خدشہ ہے۔ دور دراز کے مقام اور ظالم موسم فوری طبی امداد کے لیے ایک اہم چیلنج ہے کیونکہ ٹریکنگ کے ذریعے اسکردو پہنچنے میں 6 سے 7 دن لگ سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے فرید نے ہیلی کاپٹر ریسکیو کی اپیل کی ہے تاکہ اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔

خصوصی کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی طرف سے انٹرنیٹ کی سہولیات سے لیس K2 بیس کیمپ فرید کے ساتھ بات چیت کرنے میں اہم ثابت ہوا۔                                                                                                                                                                                                 

سکردو میں شائع ہونے والی مزید خبریں