پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر ایک ماہ میں 10کروڑ روپے امپورٹ اور 31 لاکھ ڈالر ایکسپورٹ ہوچکاہے ‘کسٹم انسپکٹر

بدھ 7 اپریل 2021 15:24

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2021ء) پاک افغان بارڈر انگوراڈہ کسٹم ٹرمینل پر ایک ماہ میں 10کروڑ روپے امپورٹ اور 31 لاکھ ڈالر ایکسپورٹ ہوچکاہے ،کسٹم انسپکٹر سبکتگین نے میڈیاسے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ یکم مارچ سے لیکر 31 مارچ تک کورونائ ایسوپیز کے باوجود 10کروڑ روپے امپورٹ اور 31 لاکھ یوایس ڈالر ایکسپورٹ انتہائی نیک شگون ہیں انھوں نے کہ زیر تعمیر کسٹم ٹرمینل پر کام انتہائی سست روی کا شکار ہے اگر اس پر کا تیز ہوجائے تو امپورٹ اور ایکسپورٹ میں دوگنی اضافہ ہوسکتا ہے جس سے علاقے میں بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع فراہم ہوسکتی ہیں جس سے پورے جنوبی وزیرستان میں امن و امان اور کاروباری سرگرمیوں میں انقلابی تبدیلیاں لائی جاسکتی ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ کہ کورونا ایسوپیز پر عملے نے بھرپور عمل درامد کیاہے جس کے لیے ہم نے خود اپنی مدد اپ کے تحت سنیٹائزر، گلاوز،صابن اور ماسک پروائیڈ کیے گیے ہیں اخرمیں انھوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ زیرتعمیر کسٹم ٹرمینل پر کام تیز کیاجائے۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں