وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کورکمانڈر پشاو ر اور صوبائی ترجمان اجمل وزیرکے ہمراہ جنوبی وزیرستان وانا اورمکین کا دورہ

،مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

منگل 29 جنوری 2019 17:36

وزیر اعلیٰ کے پی کے کا کورکمانڈر پشاو ر اور صوبائی ترجمان اجمل وزیرکے ہمراہ جنوبی وزیرستان وانا اورمکین کا دورہ
وانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے کورکمانڈر پشاو ر مظہر شاہین اور صوبائی ترجمان اجمل وزیرکے ہمراہ جنوبی وزیرستان وانا اورمکین کا دورہ کیا، جہاں پر وزیر اعلیٰ نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور شولام مڈل ہسپتال کا دورہ بھی کیا۔اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے ایگری پارک وانا میں قبائلی عمائدین کے ساتھ گرینڈ جرگہ کیا۔

اس موقع پر آئی جی ایف سی ساؤتھ عابد لطیف ،کمشنر ڈیرہ جاوید مروت،کمانڈنٹ ایف سی ساؤتھ وزیر ستان اعجاز احمد،ڈی ساؤتھ وزیر ستان محمد یحیٰ خان اور اے سی وانا فہیداللہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی وزیرستان سمیت تمام قبائلی علاقے بشمول سوات دہشت گردی کی جنگ سے سخت متاثر ہوئے ہیں اور مجھے اس کا بخوبی علم ہے میں بھی ایک قبائلی علاقے سے تعلق رکھتا ہوں اس لئے یہاں کے روایات اور مسائل کا مجھے کافی ادراک ہیں وزیر اعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق قبائلی علاقوں کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن کرانے کیلئے ہماری حکومت ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کا مصمم ارادہ کرچکی ہے وزیر اعظم نے جنوبی اور شمالی وزیر ستان کیلئے ایک میڈیکل کالج اور یونیورسٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہرقسم وسائل فراہم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں تعلیم ،صحت ،زراعت ،جنگلات،اور دیگر محکمے جو زبوحالی کا شکار ہیں کو فعال بنانے کیلئے ختی الوسیع کوششیں کی جائیگی تاکہ تمام محکمے کی کارکردگی بہتر ہوسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ کہ 17ہزار نئی بھرتیوں میں مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا اور انہیں عمر اور تعلیم میں رعایت دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ وانا ایک زرعی علاقہ ہے اور یہاں کے میوے پورے ملک میں مشہور ہیں یہاں سمال ڈیمز بنانے کیلئے مختلف مقامات کا تعین کرکے تعمیر کئے جائینگے۔

اس کے علاوہ پورے فاٹا میں 300کے قریب مساجد پر شمسی سسٹم نصب کئے جائینگے جس سے نمازیوں کو سہولتیں مل جائیگی۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں ضم شدہ اضلاع کیلئے ایک سو ارب رقم سالانہ خرچ کی جائیگی اس رقم سے خیبر پختونخواہ کے اضلاع کو ایک پائی نہیں دی جائیگی یہ ساری رقم یہاں خرچ کی جائیگی۔انہوں نے ایگر ی پارک کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اس موقع پر کمشنر ڈیرہ جاوید مروت، ڈی سی ساؤتھ وزیر ستان محمد یحیٰ خان اور اے سی وانا فہیداللہ نے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایگری پارک جنوبی وزیرستان بلکہ پورے فاٹا کی ترقی کیلئے کافی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے اور امید ہے کہ اس پارک سے علاقے میں ترقی وخوشحالی کا نیادور شروع ہوگا اور اس اعظیم منصوبے کو حکومت بر آمداد کا بڑا ذریعہ بنانے کیلئے ہمہ جہت تعاون فراہم کرتی رہیگی۔

جس سے قبائل کی پسماندگی اور محرومیاں دور ہوجائیگی۔وزیر اعلیٰ نے بعد میں کورکمانڈر کے ہمراہ مکین کا دورہ بھی کیا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں