شمالی وزیرستان، فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 7دہشتگرد جہنم واصل

دہشت گردوں کے قبضے سے گولا بارود بھی برآمد کر لیا گیا ، ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 26 جون 2022 22:22

شمالی وزیرستان، فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 7دہشتگرد جہنم واصل
وانا(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 26جون 2022) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ، 7دہشتگرد جہنم واصل ۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 7دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے گولا بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھیشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں4 دہشت گرد مارےگئے، ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردکارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اورگولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں