امن معاہدے کے دوران قتل،لڑائی جھگڑے اور ڈکہ زنی میں ملوث افراد کو انتظامیہ کے حوالے کریں‘ڈپٹی کمشنر سائوتھ وزیرستان کی احمدزئی وزیر قوم کو ہدایت

پیر 24 ستمبر 2018 14:25

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر ساوتھ وزیرستان سہیل احمد خان نے قوم احمدزئی وزیر قوم کو احکامات جاری کرتے ہوئے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کے وانا بازار میں امن معاہدے کے دوران قتل،لڑائی جھگڑے اور ڈکہ زنی میں ملوث افراد کو انتظامیہ کے حوالے کریں۔

(جاری ہے)

انھوں کہاکہ اگر مذکورہ ملزمان حوالے نہ کیا گیا تو قوم احمد زئی وزیر کے خلاف کریک ڈاون کرکے جرمانہ کیا جائے گا۔انھوں نے مزید کہاکہ وانا بازار میں اسلحہ کی نمائش اور اتشگیر مواد پر پابندی ہوگی اس طرح شادی بیا کی تقریبات میں فائرنگ اور اتش بازی پرپابندی ہوگی خلاف ورزی کرنے پر سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں