ضلع جنوبی وزیرستان ہیڈکوارٹر وانا تحصیل برمل ،تحصیل وانا کے علاوہ مختلف چیک پوسٹوں پر ایک بارپھر بھتہ وصولی اور کرپشن کا بازار گرم

جمعرات 7 مارچ 2019 15:08

ضلع جنوبی وزیرستان ہیڈکوارٹر وانا تحصیل برمل ،تحصیل وانا کے علاوہ مختلف چیک پوسٹوں پر ایک بارپھر بھتہ وصولی اور کرپشن کا بازار گرم
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مارچ2019ء) ضلع جنوبی وزیرستان ہیڈکوارٹر وانا تحصیل برمل ،تحصیل وانا کے علاوہ مختلف چیک پوسٹوں پر ایک بارپھر بھتہ وصولی اور کرپشن کا بازار گرم کررکھاہے۔پاک افغان انگوراڈہ بارڈرسے لیکر تنائی چیک پوسٹ تک مختلف قسم کے گاڑیوں سے 2000 ہزار سے 20،000 تک روپے لیتی ہے جو کہ کاروباری حضرات اور غریب عوام کیساتھ انتہائی ظلم ہے۔

(جاری ہے)

وانا کے عوامی حلقوں نے مقامی میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ فاٹا انضمام کے بعد صوبائی اور وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں میں ہرقسم کے گاڑیوں سے ٹیکس کے نام پر مزید بھتہ وصولی لینے پر پابندی ہوگی لیکن وانا میں پرانے نظام کیطرح بھتہ وصولی اور کرپشن بدستور جاری ہے انھوں نے یہ بھی الزام لگائی ہے کہ مذکورہ کرپشن میں چند محررز اور مقامی ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ قیادت اپس میں ملے ہوے ہیں۔اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں