وانا، رستم بازار وانا میں ڈینٹل عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،خود ساختہ ڈاکٹرز نے کلینک کھولنے لگے

جمعہ 3 مئی 2019 18:53

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 مئی2019ء) رستم بازار وانا میں ڈینٹل عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار،خود ساختہ ڈاکٹرز نے کلینک کھول رکھے ہیں اور لوگوں کے جانوں سے کھیل رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر وانا کے چند دن پہلے کئے گئے وعدے وفانہ ہوسکے۔دوسری جانب اے سی وانا کے ناقص کارکردگی کی وجہ سے رستم بازاروانا میں صفائی اور ٹریفک کا نظام درہم بر ہم ہے۔

بڑے پیمانے پر عوامی شکایات آرہی ہے کہ وانا رستم بازار میں عطائی ڈاکٹرز ایک طرف لوگوں کو لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ دوسری جانب ناقص انتظامات اور ناتجربہ کاری کی وجہ سے بڑے پیمانے پر لوگوں میں خطرناک بیماریاں بانٹنے میں مصروف ہیں۔لوگوں کا کہنا ہے کہ رستم بازار وانا میں یہ عطائی ڈاکٹرز لوگوں کے جانوں سے کھیل رہے ہیں لیکن یہ سب کچھ ہونے کے باوجود وانا کے اسسٹنٹ کمشنر کی خاموشی بھی معنی خیز ہے۔

(جاری ہے)

لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر جب سے وانا میں تعینات ہوئے ہے رستم بازار وانا میں صفائی اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر نے وانا آتے ہی یہ دعویٰ کیا تھا کہ چند دن میں سب کچھ ٹھیک ہوجائیگا لیکن رفتہ رفتہ حالات بگڑنے کے ساتھ ساتھ رستم بازار وانا میں صفائی اور ٹریفک کے انتظامات سے یہ عندیہ مل رہا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر وانا اپنے تمام تر دعووؤں اور وعدوں میں مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے کیونکہ ان سے رستم بازار وانا کے چھوٹے سے علاقے کے انتظامات بھی نہیں سنبھل رہے۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں