جنوبی وزیرستان کے پراجیکٹس کہیں کمیشن اور کہیں اقرباء پروری کی نذر ہو گئے

پیر 7 جون 2021 19:12

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2021ء) عوامی حلقوں کے مطابق جنوبی وزیرستان پی کے 114 میں موجودہ ایم پی اے کی طرف سے بڑے بڑے پراجیکٹس کے امکانات موجود تھے، کیونکہ بہت ہی کٹھن حالات میں لوگوں نے انہیں ووٹ دیکر اسمبلی کی سیڑھیاں چڑھادی، چھوٹے پراجیکٹس تو کہیں کمیشن اور کہیں اقرباء پروری کی نذر ہوگئے جسکا عام بندے کو کمیونٹی کے طورپر کوئی فائدہ نہیں ہوا،اسکے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے جنوبی وزیرستان کیلئے اعلان شدہ سو کلومیٹر سڑک میں ایم پی صاحب بمشکل صرف 17 کلومیٹر لانے میں تاحال کامیاب ہوا ہے جسکا اپروول ابھی زیر عمل ہے۔

یاد رہے کہ سترہ کلومیٹر کے علاوہ چھ کلومیٹر مزید سڑک ناظم لچرہ (ظفرآباد) اقبال وزیر نے کی ذاتی قیادت میں اپرو ہوچکا ہے جوکہ علاقائی طور تمام قوم کیلئے سود مند عمل ہے۔

(جاری ہے)

ایم پی اے والد صاحب جناب نصراللہ خان وزیر نے حالیہ دورہ وانا میں نوجوانان اور قومی عمائدین سے بارہاں یہی بات کی ہے کہ ہمیں فنڈنگ نہیں ہورہی لہذا قوم ہمارا ساتھ دیں۔ اب اگر قوم میں اتنی طاقت ہوتی تو وہ ایم پی اے کو ووٹ دینے کی بجائے خود اسمبلی کے سیٹس پر براجمان ہوتے اور اپنی حق کی بات اسمبلی فلور پر کرتے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قوم کو مزید اٴْلو بنانے کی بجا?ے ایم پی اے نصیراللہ اپنی ناکامی تسلیم کرکے اسمبلی سے استعفیٰ دیں یا قوم سے الیکشن میں کئے گئے وعدے وفا کرے ۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں