جنوبی وزیرستان کی سطح پر مغربی میڈیا کے توڑ کے لیے منظور ہونے والی پختون خواہ ریڈیو وانا پر مغربی میڈیا کو تقویت دینے والے عناصر قابض ہو گئے

جمعرات 17 جون 2021 15:06

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جون2021ء) جنوبی وزیرستان کی سطح پر مغربی میڈیا کے توڑ کے لیے منظور ہونے والی پختون خواہ ریڈیو وانا پر مغربی میڈیا کو تقویت دینے والے عناصر قابض ہو گئے ہیں ،وانا پریس کلب کے صدر شہزادہ وزیر نے ہنگامی میٹنگ منعقد کرکے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ و دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ پختون خواہ ریڈیو وانا کی منظوری وانا پریس کلب کے ممبرز کی مرہون منت ہے بدقسمتی سے مقامی انتظامیہ کی غلط پالیسی کی وجہ سے اج ریڈیو وانا میں مغربی میڈیا پر پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کے حامی عناصر کو شامل کردیے گئے ہیں جوکہ علاقائی سطح پر نیک شگون نہیں ہوگا انھوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ مذکورہ ریڈیو میں کوالیفائڈ اور تجربہ کار صحافیوں کو شامل کیا جائیں تاکہ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ کو توڑ سکے اور ساتھ ساتھ میرٹ کی بنیاد پر ریڈیو میں مقامی صحافیوں کو شامل کیا جائیں ۔

(جاری ہے)

صدر شہزادہ وزیر نے مذید کہاکہ اگر ہماری اس جائز مطالبات کو نہیں مانا گیا تو وانا پریس کلب سے وابستہ صحافی احتجاج کا راستہ اپنائے گا

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں