ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں شوگر اور کھاد مافیا کے خلاف گھیرا تنگ

پیر 13 جون 2022 18:07

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2022ء) ضلع جنوبی وزیرستان سب ڈویژن وانا میں شوگر اور کھاد مافیا کے خلاف گھیرا تنگ، انگور آڈہ گیٹ پر غیرقانونی سمگلنگ کے روک تھام کے لئے مقامی پولیس کو سخت نگرانی کی ہدایت جاری کردی گئیں ۔انگورآڈہ پولیس انچارج ذبیح اللہ نے میڈیا کو بتایا کہ ڈی پی او سائوتھ وزیرستان خانزیب خان مہمند نے ہدایت جاری کی گئی ہیں کہ حالیہ کمرتوڑ مہنگائی کی پاداش میں چینی اور کھاد مافیا کے خلاف گراتنگ کرکے قانونی عمل میں لائی جائیں ۔

(جاری ہے)

اس بابت پولیس انچارج زبیح الل? نے مزید کہاکہ مقامی سنگدل مافیا نے چینی اور کھاد کو دوسری مارکہ بیگوں میں بھر کرکے چوری چھپکے ہمسایہ ملک افغانستان سمگل کررہی ہیں انھوں نے کہاکہ مذکورہ مافیا رات کی تاریکی میں دھڑا دھڑ چینی اور کھاد سے بھرے گاڑیوں کو اینز چینہ، ماسردینہ، گورگورا اور خمرانگ کے راستے سے سمگل کررہے ہیں جوکہ مقامی غربا کے لیے انتہائی ناانصافی ہیں ذبیح اللہ نے کہاکہ مذکورہ مافیا کو چاہئے کہ مقامی عوام کے خاطر اس مکروہ دھندے سے باز ائے ورنہ شدید کاروائی کی جائیگی اور انگورآڈہ گیٹ پر کسی کے ساتھ رعایت نہیں ہوگی۔

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں