ڈی آئی خان ،وفاقی محتسب کے سینئر انویسٹی گیشن افسر کا کمپلینٹ کولیکشن سنٹر وانا کا دورہ

اساتذہ کیخلاف شکایت سن کر موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے

بدھ 8 مارچ 2023 19:11

وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2023ء) وفاقی محتسب ریجنل آفس ڈیرہ اسماعیل خان کے سینئر انویسٹی گیشن آفیسر عمران محسود نے کمپلینٹ کولیکشن سنٹر وانا کا دورہ کیا، وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے ہدایت پر عمران خان محسود کا دورہ تین دن پر مشتمل ہوگا۔

(جاری ہے)

کمپلینٹ کولیکشن سنٹر ضلع لوئر وزیرستان وانا کا انچارج جنید وزیر نے کہاکہ وانا کی مختلف تحصیلوں کے لوگوں نے وفاقی اداروں کیخلاف شکایتوں کے انبار لگائے ہیں اس لئے سینئر انویسٹی گیشن آفیسر وانا میں تین تک رہیں گے اور عوام کے شکایات سنیں گے ۔

جنید وزیر نے کہاکہ عوام کی جانب سے بی آئی ایس پی ، نادرا ، ایجوکیشن ،پی ٹی سی ایل اور ٹیسکو کے خلاف شکایات محصول ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر 43 اساتذہ کیخلاف شکایت سنی گئی ہیں اور اس حوالے سے موقع پر ہی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جنوبی وزیرستان‎ میں شائع ہونے والی مزید خبریں