پانچ 5 اگست کو یوم استحصال یوم یاہ کے طور پر منایاجائیگا، صوبائی صدر سنی تحریک سندھ

پیر 3 اگست 2020 21:25

سکھر۔3 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) سنی تحریک کے صوبائی صدر سندھ علامہ نور احمد قاسمی نے کہا ہے کہ شہداء کشمیر کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سندھ بھر میں بھی مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظھاریکجہتی کے طور پر پانچ 5 اگست کو یوم استحصال یوم سیاہ کے طور پر منایاجائیگا جبکہ 14 اگست کو جشن آزادی بھرپورطریقے سے منائینگے ،ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت طاقت ظلم اور جبر سے نہتے کشمیری مسلمانوں کی تحریک آزادی و حق خود ارادیت کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی آزادی اور بھارت کی بربادی کا وقت بہت قریب آچکا ہے۔خود بھارت کے اندر اقلیتوں پر جاری متعصبانہ تشدد کئی پاکستان کو جنم دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

مودی سرکاری کی ہمسایہ ممالک کے ساتھ جارحانہ پالیسی خطے میں تباہی۔ بربادی۔جہالت غربت کے ساتھ علاقائی ریاستوں کے مابین جنگ اور غیر یقینی صورت حال کو پروان چڑھا رہی ہے۔ علامہ نور احمد قاسمی نے کہا کہ عالمی برادری کی کشمیر میں بھارتی مظالم پر منافقانہ خاموشی بھارت کی جانب جھکاو اور ظالم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہاکہ،اجتماع میں شہدائے نشتر پارک پاک آرمی پاک رینجرز پاک پولیس شھدائے صحافت اور ڈویزنل صدر محمدرضوان قادری کی والدہ کے لیے بھی دعائے مغفرت کی گئی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں