اینٹی کرپشن کی کارروائی، سندھ سے گندم اسمگلنگ کے الزام میں ڈی ایف سی گھوٹکی ، مختیار کار اور 3 پولیس اہلکارگرفتار

جمعہ 7 اگست 2020 21:40

سکھر۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) سندھ سے گندم اسمگلنگ کے الزام میں سندھ پنجاب سرحد ی علاقہ میں اینٹی کرپشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مختار کار ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر گھوٹکی ، مختیار کاراور 3 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا ، حکومت کی جانب سے صوبائی سطح پر گندم باہر لیجائی جانے پر بین الصوبائی پابندی عائد کے باوجودگندم کو پنجاب لیجایا جانے پر سندھ اینٹی کرپشن پولیس سپرنٹنڈنٹ منیر احمد کی سربراہی میں چھاپہ مار کر (پنجاب) بارڈر کے ذریعہ گندم اسمگل کرنے میں ملوث ہونے کا الزام میںڈی ایف سی گھوٹکی روشن علی ، مختار کار کو گھوٹکی ،مختیار کار نو گوٹھ آباد اسکیم ضلع گھوٹکی رشید احمد ، پولیس اہلکار وں عبدالرشید ، مشتاق اور شید احمد کو گرفتار کرلیا، ایس پی اینٹی کرپشن نے بتایا کہ ملزمان میں سے تین فرار ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

گندم اسمگل کرائے جانے کے عوض رشوت کے 73 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں ، فرار ہونے والے ڈرائیور سمیت تین افراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔ 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں