سید خورشید احمد شاہ کے بیٹے سید زیرک شاہ کا مختلف شخصیات کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 19 جون 2021 18:43

سید خورشید احمد شاہ کے بیٹے سید زیرک شاہ کا مختلف شخصیات کے انتقال پر اظہار افسوس
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کے بیٹے سید زیرک شاہ نے آپکا رہنما عبدالقیوم کھوسو، عبدالرزاق کھوسو، اعجاز کھوسو،ایاز کھوسو، مہران ٹی وی کے کیمرامین اشفاق احمد کھوسو کے بڑے بھائی، فاریسٹ رینجرز آفیسر شمس الدین کھوسو کے بھانجے مرحوم حاجی الطاف حسین کھوسو کے انتقال پر انکی رہائش گاہ پہنچ کر سوگواروں سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے بلنددرجات کیلئے دعا مغفرت کی اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند درجات عطا فرمائے ،سوگواروں سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں