اسلام امن پسندی اور انسانیت سے محبت کادرس دیتا ہے،محمد حسین محنتی امیر جماعت اسلامی سندھ

پیر 18 مارچ 2019 22:19

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) جماعت اسلامی صوبہ سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے کہا ہے اسلام امن پسندی اور انسانیت سے محبت کادرس دیتا ہے دہشت گردوں کا اسلام سے قطعی تعلق نہیں ہے نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والے واقعہ نے پوری امت مسلمہ کو دکھ میں مبتلا کر دیا ہے مسلمانوں کیساتھ ہونی والی دہشت گردی پر اقوام متحدہ سمیت مسم ممالک کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے ہم نیوز لینڈ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئینیوزی لینڈ کے بالا حکام سے واقعہ میں ملوث دہشت گرد کو کیفر کردار تک پہنچانے کا پرزور مطالبہ کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا اس موقع پر انکے ہمراہ جماعت اسلامی کے رہنما حزب اللہ جھکرو و دیگر رہنما موجود تھے محمد حسین محنتی کامزید کہنا تھا کہ ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ دی ہے عام انسان کیلئے موجودہ حالات میں دو وقت کی روٹی کھانا مشکل ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع خواتین کی جانب سے بے ہودہ مطالبات پر اسے اسلام دشمن سازش قرار دیا اور کہا کے اسلام میں شرعی اور قانون کے مطابق عورتوں کے حقوق موجود ہیں مغربی طاقتیں امت مسلمہ کو گمرا کر نے پر تلی ہوئے ہے انہوں نے کہا کے تجاوزات کی آڑ میں لوگوں کو بے روزگار کرنا قطعی درست نہیں ہے جماعت اسلامی نے ہمیشہ دین اسلام کی سربلندی اور عوام کے بنیادی حقوق کیلئے جنگ کی ہے ہمیشہ کرتی رہے گی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں