بلاول بھٹو سندھ کے حقوق اور روٹی کپڑا اور مکان دینے کیلئے بھی مارچ کر لیں،سید شفقت علی شاہ

منگل 26 مارچ 2019 19:11

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ف) صوبہ سندھ کے رہنما ایڈووکیٹ سید شفقت علی شاہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایک بار سندھ کے حقوق اور روٹی کپڑا اور مکان دینے کیلئے بھی مارچ کر لیں ،سندھ کے لوگ بھوک پیاس سے مررہے ہیں انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلاول اب بچاؤ تحریک میں عوام کا پیسہ خر چ کررہے ہیں،پیپلزپارٹی اپنے سیاسی مارچ کے لیے سرکاری مشینری کا استعمال فوری بند کریں ، انہوں نے کہا کہ پہلے عوام کاپیسہ لوٹ کر کرپشن کی گئی اب کرپشن بچاؤ تحریک میں بھی عوام کا پیسہ استعمال کیا جارہا ہے انہوں نے پی پی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ کی تعلیم کو تباھ کیا اور بلاول زرداری ٹرین مارچ کرنے جارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کس لئے ٹرین مارچ ہو رہا ہے ، سندھ دھرتی کی تکلیفوں پر یا اپنے اور اپنے خاندان کی اور اپنی پارٹی کے کرپٹ لوگوں کی کرپشن چھپانے کیلئے،بلاول زرداری کے وائٹ کالر کرپشن پارٹنرز نے سندھ حکومت ٹھیکے پر دے دی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں