پولیس سب انسپکٹر کی جانب سے کھلے عام ڈیوٹی ڈسیپلن کیخلاف ورزی پر معطلی

بدھ 16 اکتوبر 2019 19:22

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2019ء) ایس ایس پی سکھر نے سب انسپکٹر آغا شاہنواز کو کھلے عام ڈیوٹی ڈسیپلن کی خلاف ورزی پر معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سکھر کی احتساب عدالت میں پی پی پی رہنماء سید خورشید احمد شاہ کی پیشی کے موقع ڈیوٹی پر مامور مذکورہ پولیس سب انسپکٹر نے خورشید شاہ کے گاڑی سے اترتے ہی ہاتھ پر بوسہ دیا اور مکمل پروٹوکول میں کمرہ عدالت تک پہنچایا۔ باوردی سب انسپکٹر کی حرکت منظر عام پر آنے کے بعد سکھر پولیس کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر کو معطل کردیا اور ڈی ایس پی سائیٹ عبدالستار پھل کو انکوائری افسر مقرر کرکے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں