آزاد کشمیر میں عام انتخابات میں سکھرمیں 19 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا

اتوار 25 جولائی 2021 20:20

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2021ء) آزاد کشمیر عام انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر کی طرح سکھر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان سکھر کے زیر انتظام گورنمنٹ مین پرائمری اسکول میں پولنگ اسٹیشن میں تین بوتھ قائم کئے گئے جس میں آزاد کشمیر میں عام انتخابات، سکھرمیں 19 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ، ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عزیز اللہ عباسی نے بتایا کہ 4 ووٹرز حلقہ ایل اے 40 وادی کشمیر ون میں،حلقہ ایل اے 34 جموں ون کے 15 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے دونوں حلقوں میں 8 خواتین،11 مرد ووٹرز شامل ہیں،پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہا سکھر انتظامیہ کی جانب سے پولنگ اسٹیشن کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے ہیںجبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان کی جانب سے پولنگ بوتھ کے باہر کیمپ لگایا گیا تھا جہاں کارکنان سمیت عہدے داروں پولنگ ٹائم تک موجود رہے ۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں