عمران خان ملک کو دونوںہاتھوں سے لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ،گوہر خان کھوسہ

پیر 18 اکتوبر 2021 17:50

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما گوہر خان کھوسہ نے کا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو دونوںہاتھوں سے لوٹنے والے کرپٹ حکمرانوں کے خلاف جنگ کر رہے ہیں ، مہنگائی کے خلاف آوازیں کسنے والوں کو نہیں پتہ کہ کورونا وباء کی وجہ سے دنیا بھر کی معشیت تباہ ہوئی ہے اور دنیا بھر میں مہنگائی کے ایشوز ہے لیکن پاکستان میں مہنگائی کچھ کم ہے ، پی ٹی آئی کے سربراہ و قائد وزیر اعظم عمران خان اپنے پانچ سال پورے کرینگے ، پی ٹی آئی کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈہ کرنے والے مخالفین احمقانہ زندگی بسر کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز انصاف ہا?س ملٹری روڈ سکھر میں پاکستان بیت المال سکھرسٹی ، صالح پٹ ، نیو تعلقہ سکھر ، روہڑی ، پنو عاقل کے نومنتخب کوآڈینٹرو فوکل پرسن اراکین سردار مقصود احمد کورائی ، ڈاکٹر مشتاق احمد عباسی ، زاکر خان نیازی ، نوشاد حسین چھجن ، علی رضا قریشی ، اقرار علی کھوسہ ، گل فرحان مہر ، رحیم بخش مہر ، محمد رکھیل چنہ میں نوٹیفکیشن تقسیم کے موقع پر کارکنان اور بعد ازیں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما گوہر خان کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار سنبھالنے کے بعد ملک سے کرپشن ختم کرنے کی کوشش کی جس کے باعث کرپشن میں ملوث کرپٹ حکمرانوں کی چیخ نکل رہی ہے پاکستان تحریک انصاف ملک کو ترقی کی جانب گامزن کرنے سمیت عوام کو ریلیف فراہمی کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ،پاکستان تحریک انصاف کے وزیر اعظم عمران خان ، جنید لاکھانی ، اظہار الحسن قادری و دیگر قائدین کا مشکور ہوں جنہوں نے پی ٹی آئی سکھر کے نظریاتی کارکنان کو پاکستان بیت المال سکھر کیلئے کوآڈینٹرو فوکل پرسن مقررکر کے عزت بخشی اور اس لائق سمجھا ، نومنتخب فوکل پرسن پاکستان بیت المال سکھر پی ٹی آئی کے قائد وزیر اعظم پاکستان عمران خان سمیت دیگر قائدین کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ایمانداری و دیانتداری سے اپنی ڈیوٹیاں سر انجام دینگے ،گوہر خان کھوسہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام سے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا جائیگا وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت آج پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے اور انشائ اللہ ملک سے کرپشن کی جڑیں ختم کی جائیگی۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستان بیت المال ضلع سکھر کے کوآرڈینٹر عمیر راجپوت سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں