آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر کی مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال ، احتجاجی ریلی

لبات منظور ہونے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان،بالا حکام سے بلدیاتی ملازمین کیساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 29 نومبر 2021 21:23

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 نومبر2021ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہڑتال ، احتجاجی ریلی ، نعرے بازی ،گھنٹہ گھر چوک پر احتجاجی دھرنا ،مطالبات منظور ہونے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھنے کا اعلان،بالا حکام سے بلدیاتی ملازمین کیساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق سندھ کے دیگر شہروں کی طرح سکھر میں بھی آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سکھر کی جانب سے مطالبات کے حق میں کام چھوڑ ہٹرتال کی گئی اور ضلع کونسل دفتر تا گھنٹہ گھر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور دھرنا دیا گیا ریلی کی قیادت آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے رہنما علی مردان شیخ ،عبدالمجید جسکانی ،دانش قریشی ،محمد آصف خان،شاہد جتوئی،ارباب کیریو ،طارق حسین سولنگی،سعید مہر ،مظفر جونیجو و دیگر کررہے تھے جبکہ ملازمین سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان ورکرز فیڈریشن کے رہنما سید زاہد حسین شاہ ،لالہ بشیر احمد قاضی نعمت اللہ ،شفیع محمد کلہوڑو،تاجر رہنما محمد رضوان میمن سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر مذکورہ رہنماؤں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی ملازمین کے مسائل حل نہ ہونے کی وجہ ملازمین میں شدید بے چینی کی لہر دوڑ رہی ہے ہمارے پر امن احتجاجوں کے باوجود ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہورہے ہیں ملازمین کراچی سے کشمور تک عوام کی خدمت کررہے ہیں لیکن مسائل حل ہونے کا نام نہیں لے رہے ہیں جو سراسر ظلم و زیادتی ہے رہنماؤں نے مزید کہا کے ہمارے احتجاج کے بعد سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے یقین دہانی کرائی تھی کے تنخواہیں اور پنشن آن لائن ٹریثریری کرائینگے لیکن اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہوا جس پر دلبرداشتہ ہوکر دفاتروں کی تالا بندی اور کام چھوڑ احتجاج پر مجبور ہوگئے ہیں رہنماوں نے بالا حکام سے بلدیاتی ملازمین کیساتھ ہونی والی ناانصافیوں کا نوٹس لیکر ملازمین کے جائز حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر حالات کی تمام ذمہ داری متعلقہ محکموں پر عائد ہوگی۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں