سکھر شہر میں مخیر حضرات کے تعاون سے اجتماعی افطاری کا سلسلہ جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 23:22

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2024ء) سکھر شہر میں مخیر حضرات کے تعاون سے اجتماعی افطاری کا سلسلہ جاری ،مختلف مساجد ،شاہرائوں ،اسپتالوں کے باہر خصوصی اہتمام تفصیلات کے مطابق رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ رمضان المبارک کے مقدس ایام میں شہریوں ،سماجی ،فلاحی تنظیموں سمیت مخیر حضرات کی جانب سے شہر کی مساجد اور اسپتالوں کے باہر اور شاہرائوں پر اجتماعی افطاریوں کا سلسلہ جاری ہے رمضان المبارک ایام موقع پر بڑی تعداد میں صاحب حثیت لوگ نمازیوں کو مساجد ،مریضوں ،تیماداروں کو اسپتالوں و شہریوں کو اجتماعی افطاری سمیت سحری میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں اور مسافروں، نادار اور مسحق افراد کو ان افطار پروگراموں میں خصوصی طور پر شامل کیا جاتا ہے جس کا مقصد روزہ رکھانے اور روزہ کھلوانے کا ثواب حاصل کرنا ہے اور بیشتر افراد اپنا فدیہ مساجد اور سماجی حلقوں کی ان تنظیموں کے حوالے کردیتے ہیں جو عملی طور پر اجتماعی سحر و افطار کے دستر خوان سجاتے ہیں،بعض دینی و فلاحی تنظیموں نے بھی مخیر حضرات سے عطیات کی اپیلوں والے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کرنے شروع کردیئے ہیں تا کہ ان کے تعاون سے یہ سلسلہ جاری رکھا جا سکے۔

#

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں