Uن لیگی رہنما عبدالقیوم قریشی کو دل کا دورہ

این آئی وی سی ڈی داخل ،ورثاء کی جانب سے تھانہ سائیٹ پولیس کی جانب سے مبینہ حراساں کرنے کا الزام،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

ًسکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) ن لیگی رہنما عبدالقیوم قریشی کو دل کا دورہ،این آئی وی سی ڈی داخل ،ورثاء کی جانب سے تھانہ سائیٹ پولیس کی جانب سے مبینہ حراساں کرنے کا الزام،بالا حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صوبائی کونسل کے رکن معروف سماجی رہنما عبدالقیوم قریشی گذشتہ روز دل کا دورہ پڑنے کے باعث این آئی وی سی ڈی اسپتال پہنچ گئے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں طبی امداد فراہم کی عبدالقیوم قریشی کے ورثاء نے اسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ان پر تھانہ سائیٹ پولیس نے جھوٹا مقدمہ درج کیا تھا جس کی عدالت سے ضمانت کرائی گئی ہے اور تمام عدالتی دستاویزات تھانہ سائیٹ پولیس کو فراہم کئے گئے ہیں لیکن افسوس تھانہ سائیٹ پولیس کی جانب سے انہیں دن و رات فون پر حراساں کیا جارہا ہے اور مختلف فون نمبرز سے انہیں دھمکیاں دی جارہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے اگر انہیں خدانخواستہ کچھ ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری تھانہ سائیٹ ایریا پولیس پر عائد ہوگی انہوں نے بالاحکام سے نوٹس لیکر ملوث پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں