سولر پینل پر ٹیکس لگایا گئی تو غریب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے،سید ناصر حسین شاہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) سولر پینل پر ٹیکس کی تجویز پر وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے اپنے رد عمل کا اظہار کردیا ہے ، جاری کردہ بیان میں صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر وفاقی حکومت کو تجویز دے رہے ہیں کہ سولر پینل پر بھی ٹیکس نافذ کیا جائے۔

(جاری ہے)

ملک میں بجلی نہ صرف بہت مہنگی ہے بلکہ بہت سارے علاقوں تک اس کی رسائی نہیں،عوام پہلے سے ہی مہنگائی کے بوجھ بالخصوص بجلی کے بلوں سے شدید پریشان ہیں،سید ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تہا کہ ملک بھر خصوصی طور پر سندھ میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کو شدید مشکلات سے دوچار کیاہے،ان حالات میں عوام اگر سولر پینل لگا کر اپنے گھروں کو روشن کررہے ہیں تو ا?ن کی مدد کی جائے،اگر سولر پینل پر بھی ٹیکس لگایا گئی تو غریب عوام مزید مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے،سید ناصر حسین شاہ نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ سولر پینل پر ٹیکس نہ لگایا جائے،سید ناصر حسین شاہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ سولر پینل کی خریداری میں عوام کو چھوٹے بڑے پیکیجز دیئے جائیں۔

حکومت سندھ سولر پارک قائم کرکے صوبے میں سستی بجلی پیدا کرکے بجلی بحران پر قابو پانا چاہتی ہے،ہم چاہتے ہیں۔#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں