آج کل کے فتنہ فساد دور میں اصحاب کرام رض کی طرز زندگی اپنانا ناگزیز ہے، سید محمد پریل شاہ بخاری

اتوار 28 اپریل 2024 20:20

?سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2024ء) سنی رابطہ کمیٹی صوبہ سندھ کے صدر غازی سید محمد پریل شاہ بخاری نے کہا ہے کہ آج کل کے فتنہ فساد دور میں اصحاب کرام رض کی طرز زندگی اپنانا ناگزیز ہے کیونکہ صحابہ کرام رض کی زندگی پر عمل پیرا ہوکر ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے تاریخ اسلام میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا اہم کردار رہا ہے اور اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں ان کی عظمت و عدالت و اہم صفات کو بیان فرمایا ہے ان سب کی عظمت و عدالت میرے اور آپ کے لکھنے کا محتاج نہیں ہے کیونکہ ان سب کی عظمت و محبوبیت کا بیان خود اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں ان الفاظ میں کردیا"رضی اللہ عنہم " کہ اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو گیا جو دین کی محنت کرے گا آخرت میں بلند مقام پائیگاان خیالات کا اظہار انہو ں نے جامع مسجد ربانیہ ایوب گیٹ سکھر میں منعقد عید ملن تقریب و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران ، اس موقع پر سنی رابطہ کمیٹی کے دیگر رہنمائوں میں حافظ محمد زمان ربانی ، مولانا ثناء اللہ ، قاری محمد منیر انقلابی ، خالد محمود نقشبندی ، مولانا محمد ہاشم انڈھڑ سمیت دیگر علماء کرام و کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی سنی رابطہ کمیٹی صوبہ سندھ کے صدر غازی سید محمد پریل شاہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین انبیاء کرام علیہم السلام کے بعد اسلام کی سب سے برگزیدہ شخصیات میں سے ہیں اور ان کی تعلیمات ہر دور کے لیے ہیں ان کی مثالیں ہمیشہ قابل تقلید ہیں، انہوں نے جو ایثار و قربانی کا نمونہ پیش کیا ہے وہ پوری انسانیت تک کے لئے قیامت کی صبح تک ایک ایسی مثال ہے جس پر عمل کیا جاتا رہے گا، ان سب کے بتائے ہوئے اصولوں پر آج بھی دنیا میں عمل ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں