پی ٹی آئی سمیت ملک کی باشعور عوام الیکشن 2024کو مسترد کرتی ہے، تحریک انصاف سکھر

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:52

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع سکھر کے زیر اہتمام الیکشن میں مبینہ دھاندلی سمیت بشریٰ بی بی کوطبی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف پی ٹی آئی ٹائیگرز کی کثیر تعداد نے گذشتہ روز ملٹری روڈ تا سکھر پریس کلب تک پی ٹی آئی ضلع سکھر کے سنیئر رہنما گوہر علی کھوسہ کی قیادت میں ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کے دوران نعریبازی کی ، مظاہرے میں شامل پی ٹی آئی ٹائیگرز نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اٹھا رکھے تھے ، مظاہرے میں پی ٹی ا?ئی کے دیگر رہنمائوں میں عبدالعزیز ابڑو ، میڈم صفیہ بلوچ و دیگر شامل تھے ، اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں کا مطالبہ تھا کہ ملک میں ہونے والے الیکشن نہیں بلکہ سیلکشن تھے پی ٹی آئی سمیت ملک کی باشعور عوام الیکشن 2024کو یکجا مسترد کرتی ہے ، مذکورہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بانی و سربراہ پی ٹی ا?ئی عمران خان کو ٹارچر کرنے کیلئے بشری بی بی کو تڑپایا جا رہا ہے تاکہ بانی پی ٹی ا?ئی سے این ا?ر اولیا جاسکے ، جو انتہائی افسوس کا مقام ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی کے طبی سلسلے میں جو بھی رپورٹس سامنے ا?رہی ہیں اس سے ثابت ہوتا ہے کہ انہیں کچھ زہریلی اشیائ دی جارہی ہے بشری بی بی کی طبعیت ناسازی کے باوجود اہلخانہ کے کسی فرد کو ان سے ملاقات کرنے بھی نہیں دیا جارہا ہے ، یہ مسئلہ نا صرف پی ٹی ا?ئی بلکہ عوام کیلئے بھی بہت حساس ہوتا جارہا ہے بشریٰ بی بی کی دوران قید بگڑتی صحت تشویشناک ہوچکی ہے انہیں قابلِ بھروسہ ڈاکٹروں سے فوری طبّی معائنے کا بنیادی حق دیا جائے اور بشریٰ بی بی کو فوری رہا کیا جائے ہم مطالبہ کرتے ہیں انکا علاج شوکت خانم اسپتال سے کروایا جائے اور جن لوگوں نے یہ کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ بڑھا دیا جائیگا۔

#

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں