آزادی مارچ کے اعلان نے موجودہ حکومت کی ''بنیادیں ہلا '' اور ''دیواریں گرا'' کر رکھ دی ہیں،مولانا عطاء الحق دوریش

جعلی اور نا اہل وزیراعظم نیازی آزادی مارچ روکنے اور ناجائز اقتدار بچانے کے لئے فضل الرحمان کے سامنے ہاتھ جوڑاورجھولی پھیلاکربھیک مانگنے رہے ہیں،جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخوا

اتوار 20 اکتوبر 2019 18:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2019ء) جمعیت علماء اسلام صوبہ خیبر پختون خوا کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے کہا ہے 27 اکتوبر کے آزادی مارچ کے اعلان نے موجودہ حکومت کی ''بنیادیں ہلا '' اور ''دیواریں گرا'' کر رکھ دی ہے جعلی اور نا اہل وزیراعظم نیازی آزادی مارچ روکنے اور ناجائز اقتدار بچانے کے لئے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کے سامنے '' ہاتھ جوڑ'' اور'' جھولی پھیلا'' کر بھیک مانگنے رہے ہیں اور وفاقی وزراء پر مشتمل مذاکراتی ٹیم بنا کر ڈوبتی کشتی بچانے کے لئے سہارا ڈھونڈ رہے ہیں لیکن خان کی چھٹی یقینی ہے اور ان کا کڑا احتساب ہوگا _ انہوں نے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ٹی اسکینڈل، بلین ٹری منصوبہ اور سوات موٹروے جیسے ناکام میگا پراجیکٹس خان کی حکومت کے سیاہ کارنامے ہیں _ نوجوانوں کو '' نیا پاکستان '' کی آڑ میں ورغلا کر '' انڈا و مرغی'' کے بچگانہ پالیسی اور مضحکہ خیز منصوبوں سے قوم کو لولی پاپ دیا جا رہا ہے لیکن عوام کو پی ٹی آئی کی اصلیت کا پتہ چل چکا ہے اور پوری قوم ان سے نجات چاہتی ہے - ا نہوں نے اعلان کیا کہ خان کو بھاگنے کا موقع نہیں دیا جائے گا اور ان سے قوم کی پائی پائی کا حساب لیا جائے گا ۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں