جب تک اپوزیشن کے چارنکات چارٹر ڈ تسلیم نہیں کیے جاتے آزادی مارچ جاری رہے گا،سکندر حیات شیر پائو

حکومت کی بس دلدل میں پھنس چکی ہے جبکہ ایک سال سے جاری سیاسی جمود ختم ہوگیا اور اب وہ ٹوٹ چکا ہے ،صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی

بدھ 6 نومبر 2019 23:49

ٹوپی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 نومبر2019ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات شیرپائو نے کہا ہے کہ جب تک اپوزیشن کے چارنکات چارٹر ڈ تسلیم نہیں کیے جاتے آزادی مارچ جاری رہے گا حکومت کی بس دلدل میں پھنس چکی ہے جبکہ ایک سال سے جاری سیاسی جمود ختم ہوگیا اور اب وہ ٹوٹ چکا ہے ان خیالات کاا ظہار انہوں نے ٹوپی میں میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئرمین مسعود جبار ، جمیل خان ایڈوکیٹ، خانزادہ افتخار، ناظم فیاض علی ، سہیل فاروق ناز ، چیئرمین سعید اللہ جدون ، جاوید زمان طاہر خیلی ایڈوکیٹ اور دیگر رہنما بھی موجود تھے سکندر شیرپائو نے کہا کہ اس وقت اپوزیشن کی تمام جماعتیں چار نکات پر مکمل متفق ہے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت نے گزشتہ ایک سال سے سیاسی جمود قائم کیا ملک کو اقتصادی طور پر تباہ کیا بجلی گیس پٹرول اور اشیاء خوردنوش کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگا 2018انتخابات میں دھاندلی سے آیا ہوا حکومت نے ملک کو اقتصادی طور پر تباہ کردیا لیکن اپوزیشن جماعتوں نے پاکستان کے غریب عوام کیلئے آزادی مارچ شروع کرکے سیاسی جمود ختم کردیا اور آزادی مارچ کامیابی کی طرف رواں دواں ہے جب تک تمام مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے آزادی مارچ جاری وساری رہے گا کیونکہ موجودہ حکومت کا کوئی ویژن سامنے نہیں آیا لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم اپنی ناکامی کا اعتراف کرکے استعفی دے اور غیر جانبدانہ الیکشن کمیشن کے ذریعے دوبارہ انتخابات ، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ختم کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے اس سے قبل انہوں نے ٹوپی میں مقتول کونسلر امجد خان کے وفات پر ان کے بھائیوں افتخار خان، وسیم فاروق، ندیم ، چچا زاد بھائیوں اسفندریار، میرزمان اور ماموں زاد بھائی ، قومی وطن پارٹی کے ترجمان سہیل فاروق سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور پسماندگان کے ساتھ ہرقسم تعاون کا یقین دلایا

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں