صوابی ،دیہہ تکیل میں اتلہ پولیس ،ڈی آر سی مشران کی باہمی کوششوں سے قتل کی دشمنی کا تنازعہ حل ہو گیا

جمعرات 11 اگست 2022 21:57

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2022ء) دیہہ تکیل میں اتلہ پولیس اور ڈی آر سی مشران کی باہمی کوششوں سے قتل کی دشمنی کا تنازعہ حل ہو گیا۔اس سلسلے میں دیہہ تکیل اتلہ گدون میں جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آر سی صوابی کے چیئرمین آفسر خان ایس ایچ او اتلہ سب انسپکٹر جہاد علی اور ایس ایچ او زیدہ سب انسپکٹر نیاز علی خان نے شرکت کی ۔

شادی کی تقریب میں فریق اول کے ملزمان محمد سردار اور محمد نواز نے غفلت اختیار کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس سے ایک شخص جاںبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے ، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق دیہہ تکیل گدون میں مقامی تھانہ اتلہ پولیس اور ڈی آر سی مشران کی کاوشوں سے قتل کی دشمنی دوستی میں بدل گئی۔شادی کی تقریب میں فریق اول کے ملزمان محمد سردار اور محمد نواز نے غفلت اختیار کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ کی جس سے فریق دوئم کا ایک شخص جاںبحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے جس سے دن بہ دن اختلافات میں اضافہ ہوتا جا رہا تھا اور تصادم کا اندیشہ تھا۔

(جاری ہے)

اسی سلسلے میں کئی مقامی جرگے بھی ہوئے لیکن بارآورثابت نہ ہوسکے۔بالآخر ڈی آر سی صوابی کے چئیرمین آفسر علی بمع ممبران اور پولیس کی کاوشوں سے دونوں فریقین اختلافات بھلا کر دشمنی ختم کرکے امن و بھائی چارہ قائم کرنے پر آمادہ ہوئے۔فریقین فریق اول شہاب ولد محمد گل،رازق گل ولد سید گل ساکنان تکیل اتلہ گدون اور فریق دوم محمد سردار ولد نواز خان اور محمد نواز ولد محمد حیات ساکنان تکیل اتلہ گدون کے مابین دشمنی دوستی میں تبدیل ہوکر تصادم کا انسداد کیا گیا، دونوں فریقین کے مابین راضی نامہ تحریر کیا گیا۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں