صوابی،مکان کی تنازع پر فائرنگ، بھائی نے دو سگے بھائیوں کی جان لے لی

جمعہ 15 مارچ 2024 21:15

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2024ء) صوابی کے علاقے ترلاندی کالوڈھیر میں مکان کی تنازع پر بھائی نے دوسگے بھائیوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوابی کے علاقے ترلاندی کالوڈھیر میں مکان کی تنازع پر بھائیوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ سامنے آگیا ،فائرنگ سے دو بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون اور بچے سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو فریقین کے تلخ کلامی درمیان جھگڑا ہوا ،لڑائی کے دوران لاتوں،گھونسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا۔ اس کے بعد دوسرے فریق نے گھر میں داخل ہوکراندھا دھند فائرنگ کردی،جوابی فائرنگ سے ملزم زخمی ہوگیا،تمام زخمیوں کو طبی امداد کیلئے کیٹیگری ڈی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق جان بحق افراد کی شناخت مشتاق زادہ اور محمد زادہ کے ناموں سے کرلی گئی ہیں ، جبکہ زخمیوں میں ملزم اشتیاق زادہ، بیوہ مثل زادہ اور سعود ولد مثل زادہ شامل ہیں۔پولیس نے ملزم اشیاق کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تھانہ کالوخان میں قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفشیش شروع کردی ہے۔

صوابی میں شائع ہونے والی مزید خبریں