نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بحرین نے چارج سنبھال لیا

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:19

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء)نئے تعینات اسسٹنٹ کمشنر تحصیل بحرین عابد مہمندنے چارج سنبھال لیا‘ اے سی آفتاب کے تبادلے کے بعد عابد مہمند کو اسسٹنٹ کمشنر بحرین تعینات کیاگیاتھا‘ انہوں نے بحرین پہنچ کر اپنی زمہ داری سنبھال لی‘ عابد مہمند اس سے پہلے بھی تحصیل بحرین میں اے سی کی پوسٹ پر کام کرچکے ہیں‘ انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ افسر نہیں خادم بن کر عوامی مسائل حل کرنے کی کوشش کرونگا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں