سوات ،انتظامیہ اور سی این جی اسٹیشنزکے مابین مذاکرات، 21نومبر سے 31دسمبر تک روانہ آٹھ گھنٹے بندر کھنے کا فیصلہ

اتوار 18 نومبر 2018 19:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 نومبر2018ء) سوات ،انتظامیہ اور سی این جی اسٹیشنزکے مابین مذاکرات، 21نومبر سے 31دسمبر تک روانہ آٹھ گھنٹے بندر کھنے کا فیصلہ ،سی این جی اسٹیشنز کے صبح چار سے آٹھ بجے اور شام چار بجے سے رات آٹھ بجے تک بندرہیں گے ،عوام نے فیصلے کو خوش آئند قرار دے کر دوپہر بارہ بجے سے دوپہر دو بجئے تک بھی سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا مطالبہ کردیا ،تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور سی این جی اسٹیشنزکے مابین کے مشکلات کے پیش نظر سی این جی اسٹیشنز بندرکھنے کیلئے مذاکرات ہوئے جس میںطے پایا گیا سوات کے تمام سی این جی اسٹینشز 21 نومبر سے 31دسمبر تک روانہ آٹھ گھنٹے بندر ہیں گے سی این جی اسٹیشنز کے صبح چار سے آٹھ بجے اور شام چار بجے سے رات آٹھ بجے تک بندرہیں گے ادھر مقامی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ چونکہ دوپہر کے وقت بھی گیس پریشر کم رہتاہے اور گھریلوں صارفین کو کھانے پکانے میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے اس لئے انتظامیہ دپہر بارہ بجے سے دوپہر دو بجے تک بھی سی این جی اسٹیشنز کو بند رکھا جائے تاکہ لوگوںکے مشکلات میں کمی آسکیں۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں