پولیس افسران و اہلکاران اساتذہ کو عزت و تکریم دیں، ڈی پی او شانگلہ

منگل 7 جولائی 2020 23:37

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2020ء) ڈسٹرک پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر کی طرف سے اساتذہ کرام کو عزت وتکریم دینے کی ہدایات جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر (QPM)نے اساتذہ کو عزت وتکریم دینے کی ہدایات جاری کردی ہیں ضلعی پولیس دفتر سے جاری سرکلر میں ڈی پی او شانگلہ کیڈٹ آصف گوہر نے پولیس افسران واہلکاروں کو ہدایت کی ہے کہ فرائض منصبی کے دوران جہاں کہیں بھی اساتذہ سے ملاقات ہو تو ان کی عزت کی جائے باقاعدہ انکو سلام کریں سرکلر میں بتایا گیا ہے کہ جملہ تعلیم یافتہ لوگ اساتذہ کرام کی محنت سے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہو کر مقام پر پہنچتے ہیں محکمہ ایجوکیشن /تعلیم میں اساتذہ کرام کا مقام اعلیٰ درجے کاہوتا ہے مہذب قومیں اپنے اساتذہ کرام کی ہر لحاظ سے عزت و احترام کرتی ہیں سرکلر آرڈر میں مزید لکھا گیا ہے کہ جب اور جہاں پر محکمہ ایجوکیشن کے اساتذہ کرام چاہے کسی بھی رتبہ کے ہوں قوم کے معمار ہیں آپ کے پاس آئیں آپ پولیس افسران ان کو جانتے ہوں یا وہ محترم اپنا تعارف کرائیں تو لازم ہے کہ ان کی عزت و احترام کی خاطر کھڑے ہو کر ان کو سلام کریں جس سے نہ صرف استاد کا حق ادا ہوگا بلکہ پورے معاشرے کیلئے ایک نمونہ ثابت ہوگا تاکہ عام معاشرہ کے لوگ بھی پہلے سے زیادہ اساتذہ کرام کی عزت و تکریم کریں

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں