سوات، سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ، بھاری مقدار میں منشیات 1059گرام چرس،528گرام ہیروئن برآمد اور 2مجرم اشتہاری گرفتار

منشیات فروشوں ، سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی اوقاسم علی خان

جمعرات 9 جولائی 2020 22:47

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2020ء) سوات میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں منشیات 1059گرام چرس،528گرام ہیروئن بر آمد اور 2مجرم اشتہاری گرفتار کرلیئے گئے ترجمان سوات پولیس کے مطابق ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان کے خصوصی احکامات پر معاشرے کے اندر سرایت کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف بڑے پیمانے پر ضلع بھر میں جاری کریک ڈائون کے دوران ایس ایچ اُو تھانہ چارباغ آیاز خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش رحمان شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ فضاگٹ مینگورہ کے قبضے سے 1010گرام چرس برامد جبکہ ملزم محمد غنی ولد محمد دور ساکن ملالے دکوڑک کے قبضے سے 49گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کیخلاف جرم 9Dاور 9Cمیں ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کی ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ اُو تھانہ مینگورہ انور خان اور اُن کے ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے دوران گشت ملزم جلیل ولد نزیر احمد سکنہ مکانباغ کے قبضے سے 115گرام ہیروئن برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ علت 546جرم 9CKPCNSAتھانہ مینگورہ درج درجسٹرڈ کیا۔ایس ایچ اُو تھانہ خوازہ خیلہ عمر رحیم خان نے اپنے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری شوکت حیات ولد انور اللہ مقدمہ علت 132مورخہ 04-04-2011جرم 5ESA,120B,124A/7ATAاور مقدمہ علت 419مورخہ 29-06-2011جرم 5EXP, 120B,121A/7ATAمیں مطلوب تھا کو حسب ضابطہ گرفتار کیا۔

ایس ایچ اُو تھانہ بنڑ زاہد اللہ خان نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ملزم واجد ولد طوطا خان سکنہ نویکلے مینگورہ کے قبضے سے 413گرام ہیروین برآمد کرکے ملزم کیخلافجرم 9CKPCNSAدرج درجسٹرڈ کیا اور مجرم اشتہاری محمد دیار ولد احمد سکنہ کروڑہ ضلع شانگلہ جرم 489F,420تھانہ مینگورہ کو حسب ضابطہ گرفتار کیا۔ضلعی پولیس آفیسرقاسم علی خان نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو بہترین پروفیشنل پولیسنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات کے دھویں سے پاک صاف ماحول فرام کرنے کے لئے اپنی پورے و سائل برو کار لائینگے۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں