سوات ، اے آئی او یو کے امتحانات ،امتحانی مراکز کی حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر پابندی عائد

جمعرات 18 اپریل 2024 21:20

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2024ء) سوات میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی23 اپریل 2024 سے شروع ہونے والے امتحانات کے سلسلے میں امتحانی مراکز کے حدود میں غیر متعلقہ افراد کے داخلہ پر مکمل پابندی عائدکردی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ڈاکٹر قاسم علی خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144کی خلاف ورزی کی صورت میں سیکشن 188 پی پی سی کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔امتحان کو شفاف طریقے سے منعقد کرنا ضروری ہے تاکہ محنتی اور ذہین امیدواروں کی حق تلفی نہ ہوپابندی امتحانات کے دوران علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے پرچوں کے لئے مقرر کردہ دنوں میں امتحانی اوقات میں نافذ العمل رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں