ملاکنڈ ڈیوثرن بھر میں پولیس کا سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن ،1067مشتبہ افراد

5کلوگرام بارود ،8عدد ایس ایم جی گن،8عدد رائفل ،81عدد پستول ،21عدد شارٹ گن ،لاکھوں روپے مالیات کے منشیات ،شراب برآمد ،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ،ملاکنڈ ڈیوثرن دیر پا امن قائم رکھنے کے لئے کوشاںہیں ،ڈی اائی جی ملاکنڈ سعید وزیر خان

منگل 4 دسمبر 2018 20:40

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2018ء) ملاکنڈ ڈیوثرن بھر میں پولیس کا سرچ اینڈ سڑائیک اپریشن ،1067مشتبہ افراد،5کلوگرام بارود ،8عدد ایس ایم جی گن،8عدد رائفل ،81عدد پستول ،21عدد شارٹ گن ،لاکھوں روپے مالیات کے منشیات ،شراب برآمد ،کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ،ملاکنڈ ڈیوثرن دیر پا امن قائم رکھنے کے لئے کوشاںہیں ،ڈی اائی جی ملاکنڈ سعید وزیر خان ،ملاکنڈ ڈویژن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردیا ، ڈویژن بھر کے مختلف علاقوں میں کاروائی کرتے ہوئے بڑے مقدار میں اسلحہ ، منشیات بر آمد کرکے ملزمان کو گرفتار کردیا گیا ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان نیاس حوالے سے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو منشیات سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے ، پولیس فورس منشیات کے خاتمے میں کردار ادا کررہی ہے عوام کو بھی اس سلسلے میں پولیس فورس سے تعائون کرنی ہوگی تاکہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرہ پاک ہو ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخباری بیان جاری کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر خان کی خصوصی ہدایت پر ملاکنڈڈویژن پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 110مفروران ، 1067مشتبہ گان،8 ایس ایم جی ، 8 رائفل ،81 پستول ، 21شارٹ گن ،7678کارتوس ، 24 جارجر ،5خنجر،23 عدد سلیپر،5.00 کلوگرام بارود،3 ڈائنامیٹ، 60.320کلوگرام چرس ،0.003آئس، 2.806کلوگرام ہیروئن جبکہ 76لیٹرشراب برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار ہونے والے ملزمان کے الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ، ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن محمد سید وزیر نے کہا کہ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں جس پر بروقت پولیس کاروائی کرکے اپ کو اور اپکے بچوں کو ایک پر امن اورجرائم سے پاک معاشرہ میسر کریں ، پولیس عوام کی خدمت کے لئے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اور عوام کی خدمت میں کسی قسم کی کوتاہی براداشت نہیں کریں گے �

(جاری ہے)

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں