خیبر پختون خوا ٹور ازم کارپوریشن کی جانب سے سوات کے حسین مقامات میں موٹر سائیکل ریلی

جنت نظیر وادی سوات کی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ،ْ سائیکلسٹ کی گفتگو پہاڑی علاقوں میں ریسٹ ہائوسز اور کیمپنگ کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، جن سے سیاحت کو فروغ ملے گا ،ْسجاد حمید

منگل 11 دسمبر 2018 13:19

خیبر پختون خوا ٹور ازم کارپوریشن کی جانب سے سوات کے حسین مقامات میں موٹر سائیکل ریلی
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پہاڑوں کے عالمی دن کے موقع پر خیبر پختون خوا ٹور ازم کارپوریشن کی جانب سے سوات کے حسین مقامات میں موٹر سائیکل ریلی کا اہتمام کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا کے ماہر موٹر سائیکلسٹ پر مشتمل ٹیم نے سوات کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور سنگلاخ چٹانوں میں موٹر سائیکل ریلی میں شرکت کی۔حسین نظاروں اور نئے مقامات کو دیکھنے کے شوقین ان موٹر سائیکلسٹ کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی سوات کی خوبصورتی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا۔

انہوںنے کہاکہ سوات کی وادی سیاحوں کی جنت ہے، یہاں پر پہاڑ ہیں، جنگل ہے، ندی نالے، جھیلیں اور دریا ہیں۔رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکلسٹ نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ٹھنڈے ماحول کو گرمادیا۔

(جاری ہے)

خیبر پختون خوا ٹورازم کارپوریشن کے جنرل منیجر سجاد حمید کے مطابق سوات کے پہاڑی علاقوں میں ریسٹ ہائوسز اور کیمپنگ کی سہولتیں فراہم کررہے ہیں، جن سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے کالام بیوٹیفیکیشن کے علاوہ کیمپنگ سائیٹس متعارف کرائی ہیں جو بشیگرام، گبین جبہ کے مقام پر ہیں، سلاٹنڈ ویلی پر بھی ہم نے ریسٹ ہائوس اور کیمپنگ سائیٹس کھولی ہیں۔موٹر سائیکلسٹ کے مطابق انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی حالت بہتر کرنے سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں