کرونا کے باعث یوتھ فٹ بال اکیڈمی میں بھی 10 جون تک فٹ بال سرگرمیاں معطل، ایاز خان

اتوار 30 مئی 2021 15:00

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2021ء) یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات کے ہیڈ کوچ ایاز خان نے کہا ہے کہ کرونا کے باعث یوتھ فٹ بال اکیڈمی سوات نے بھی 10جون تک فٹ بال سرگرمیاں معطل کردی ہیں، گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کے باعث تیسری لہر بہت خطرناک ہے اور کھلاڑیوں کو اس خطرناک لہر سے بچانا چاہیے اور کھلاڑی انفرادی طور پر ٹریننگ کرتے ہوئے اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دیں، انہوں نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کے باعث ایک سال سے کھیلوں کے باقاعدگی سے میدان آباد نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی کرونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ماسک کا استعمال ضرور کریں تاکہ اس موذی امراض سے بچا جا سکے

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں