پاکستان کے معاشی اور قومی مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام میں ہے،سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری

آئی ایم ایف کی غلامی نے حکمرانوں کو قوم کا خون چوسنے پرلگا دیا ہے،بجٹ کے نام پر غریبوں اور سفید پوش طبقات کا استحصال کیاگیا ہے،مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام

اتوار 14 جون 2020 21:15

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2020ء) آئی ایم ایف کی غلامی نے حکمرانوں کو قوم کا خون چوسنے پرلگا دیا ہے۔بجٹ کے نام پر غریبوں اور سفید پوش طبقات کا استحصال کیاگیا ہے۔ پاکستان کے معاشی اور قومی مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام میں ہے۔ ان خیالات کا اظہارجمعیت علماء اسلام (ف)کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولاناعبدالغفورحیدری نے تلہ گنگ میں میڈیا سے بجٹ پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر جے یو آئی کے مقامی رہنماء چودھری عبدالجبار۔

قاری زبیر احمد۔الحاج میاں عبدالقیوم۔حاجی عبدالرحمن۔ڈاکٹر محبوب حسین جراح۔حافظ اسامہ سعدی۔مولانا انس۔مولانا عمر فاروق۔مولانا محمد احمد۔حافظ محمد ادریس۔یاسر روف۔عامر امتیاز۔محمد حذیفہ۔

(جاری ہے)

محسن قیوم شیخ بھی موجود تھے۔سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت نے خسارے کا بجٹ پیش کرکے موجودہ پریشان کن صورتحال میں مہنگائی میں مزید اضافہ کرکے قوم کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا، بجٹ میں ٹیکس نہ لگانے والوں نے ہر ماہ مہنگائی وبدعنوانی کے ٹیکس لگائے ہیں ملک کو عالمی مالیاتی سودی اداروں کے ہاتھوں گروی رکھ دیا گیا ہے۔

حکمرانوں نے ملک کو دیوالیہ کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔ قیمتوں میں ہر ماہ اضافہ جبکہ تنخواہوں میں سال میں ایک دفعہ بھی اضافہ نہ ہو، دوسری طرف بے روزگاری روز بروز بڑھ رہی ہے مگر روزگار کی فراہمی کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے غریب عوام کم آمدنی والوں کی مشکلات میں بدترین اضافہ ہوگا حکمران عوام کو ریلیف نہیں دینا چاہتے۔ بین الاقوامی مالیاتی سودی ادارے بھی یہی چاہتے ہیں کہ لوٹ مار، بدعنوانی چلتی رہے تاکہ پاکستان کو قرض کی زیادہ ضرورت پڑے اور مالیاتی اداروں کو ان کی شرائط پر ملک کو قرض دینا پڑے۔

سینٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ ملک و قوم کہ آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والے حکمرانوں نے قوم کو مہنگائی کے سونامی میں ڈبو دیا ہے۔ پاکستان کے معاشی اور قومی مسائل کا واحد حل قرآن وسنت کے نظام میں ہے بجٹ میں عوام کو تعلیم ، صحت ، روزگار ، انصاف تک رسائی اور زندگی کی بنیادی ضرورتیں نظر نہیں آرہیں اس لیے عوام بجٹ کو پھانسی کا پھندہ تصور کررہے ہیں۔ لگتا ہے یہ سب بھی عالمی دباؤ پر کیا جارہا ہے بجٹ 2020ء پیش کرکے موجودہ حکومت نے اپنی نااہلی پرایک اور مہرثبت کردی ہے۔

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں