وزیراعظم شہبازشریف میرعلی میں شہید ہونیوالے کیپٹن احمد بدر کے گھر پہنچ گئے، والد سے ملاقات

پیر 18 مارچ 2024 17:15

وزیراعظم شہبازشریف میرعلی میں شہید ہونیوالے کیپٹن احمد بدر کے گھر پہنچ گئے، والد سے ملاقات
تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر شہید کے گھر تلہ گنگ پہنچے، وزیراعظم شہباز شریف نے شہید کیپٹن کے والد سے ملاقات کی اور دفاع وطن کے لیے عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ہفتے کو میر علی حملے میں شہید کیپٹن احمد بدر کو گزشتہ روز تلہ گنگ کے آبائی قبرستان میں پورے اعزاز کے ساتھ سپردخاک کیا گیا تھا۔ شہید کیپٹن احمد بدر کے والد نے گزشتہ روز 23 سالہ اکلوتے بیٹے کو شہادت کا رتبہ ملنے پر مسکراتے لبوں کے ساتھ اللّٰہ کا شکر ادا کیا تھا۔انہوںنے کہاتھا کہ بیٹے پر فخر ہے کہ وہ شہید ہوکر عزت پاگیا اور انہیں بھی عزت بخش دی۔

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں