تلہ گنگ کے علاقے ڈنڈہ شاہ بلاول میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو گاڑی، نقدی اور زیورات لے اڑے

پیر 19 فروری 2024 22:56

تلہ گنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2024ء) تلہ گنگ کے علاقے ڈنڈہ شاہ بلاول میں ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق 10 ڈاکو متعدد گھروں میں گھس کر شہریوں سے گاڑی، لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی۔ ایس ایچ او لاوہ نے ایک پریس بیان میں کہا کہ پولیس معاملے کی تمام زاویوں سے تفتیش کرے گی اور مجرم کا محاسبہ کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

تلہ گنگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں